شادی کا جھانسہ دیکر لوٹ مار خاتون سمیت 3افراد پر مقدمہ

شادی کا جھانسہ دیکر لوٹ مار  خاتون سمیت 3افراد پر مقدمہ

ملتان(کرائم رپورٹر) شہری کو شادی کا جھانسہ دیکر طلائی زیورات اور نقدی سے محروم کرنے کے الزام میں ۔۔

پولیس نے خاتون سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔صدر جلالپور پولیس کو غلام عباس نے بتایا کہ ملزم لیاقت علی ،فوجی افضل اور صائمہ بی بی گھر آئے اور کہا کہ آپ کی بیوی فوت ہوگئی ہے فوجی افضل کی ہمشیرہ سے آپ کی دوسری شادی کروادیتے ہیں جس پر میں راضی ہوگیا ملزموں نے مجھ سے طلائی زیورات مالیت 1لاکھ50ہزار اور حق مہر کی رقم پانچ ہزار وصول کرکے فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں