پیپرمارکنگ میں غلطیاں کرنیوالے اساتذہ کیخلاف کارروائی کاآغاز

پیپرمارکنگ میں غلطیاں کرنیوالے اساتذہ کیخلاف کارروائی کاآغاز

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر میں میٹرک وانٹرکے پیپرمارکنگ میں بڑی غلطیاں کرنیوالے اساتذہ کیخلاف کارروائی کاآغاز کر دیا۔۔۔۔

 تفصیل کے مطابق پنجاب بھر میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے میٹرک وانٹرکے پیپرمارکنگ میں بڑی غلطیاں کرنیوالے اساتذہ کیخلاف کارروائی کاآغاز کر دیا، اس سے قبل ملتان بورڈ کے تین اساتذہ کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا ، اساتذہ کے نام محکمہ سکول ایجوکیشن کوبھجوا دیئے ،سینکڑوں اساتذہ کی9جولائی کو جواب طلبی کی گئی تھی،جواب طلبی کے باوجودمتعلقہ اساتذہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں