دبئی سے ڈی پورٹ مسافر ایئرپورٹ پر گرفتار
ملتان(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے نے دبئی سے ڈی پورٹ ہونے والے مسافر کو ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا۔۔
تفصیل کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز دبئی سے مسافروں کو لیکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچی تو دوران کلیئرنس ایف آئی اے نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت محمد راشد کے نام سے ہوئی جو وہاڑی کا رہائشی تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار شخص نے غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک میں رہائش اختیار کی ہوئی تھی جسے حکام نے تحویل میں لیکر ڈی پورٹ کردیا ،مزید تفتیش جاری ہے ۔