چوری و ڈکیتی کی وارداتیں، شہری نقدی و سامان سے محروم
ملتان (کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ۔تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر میں مسلح افراد نے عملہ کو یرغمال بنا کر 9 لاکھ روپے لوٹ لیے۔۔۔
تھانہ گلگشت کے علاقے میں سعید کے کلینک سے 60 لاکھ روپے مالیت کی لیبروسکوپ مشین اور دیگر سامان چوری کرلیا گیا۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں سجاد کا موبائل فون اور نعمان کی جیب سے 60 ہزار روپے نقدی نامعلوم افراد نے چوری کرلی۔ تھانہ کوتوالی کی حدود سے خرم کا موٹر سائیکل جبکہ تھانہ صدر کے علاقے میں فیاض کے گھر سے قیمتی سامان چوری کرلیا گیا۔تھانہ الپہ کے علاقے میں سرکاری سکول سے سامان اور تھانہ قادرپوراں کی حدود میں سعید کی فیکٹری سے سامان چوری ہوگیا۔ تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں قیوم کا موبائل فون اور اسرار کا موٹر سائیکل چوری کرلیا گیا۔اسی طرح تھانہ شاہ رکن عالم کی حدود میں آصف اور اسلام کے موبائل فون اور موٹر سائیکل، تھانہ دہلی میں انور کا موٹر سائیکل اور مظہر کا موبائل، تھانہ لوہاری گیٹ میں کامران کے گھر سے سامان چوری ہوگیا۔تھانہ کینٹ کے علاقے میں اکمل اور فیضان کے موبائل فون چوری ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔