ادھار رقم لے کر جعلی چیک تھما دیا، مقدمہ درج

ادھار رقم لے کر جعلی چیک  تھما دیا، مقدمہ درج

کوٹ ادو (نامہ نگار) وارڈ نمبر 14کے رہائشی محمد یعقوب نے پولیس کو بتایا کہ نبیل نامی شخص اس کے گھر سینما روڈ آیا اور کہا کہ اسے 10لاکھ روپے کی ضرورت ہے ، وہ چھ ماہ بعد واپس کر دے گا۔

 محمد یعقوب نے نبیل کو 10لاکھ روپے دیے ، جس کے عوض نبیل نے چیک دیا۔ رقم نہ ہونے کے باعث چیک ڈس آنر ہو گیا۔ پولیس نے محمد یعقوب کی رپورٹ پر نبیل کے خلاف جعلی چیک دینے کا مقدمہ درج کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں