ریلوے ملتان ڈویژن کے ملازمین کی پروموشن کا فیصلہ ،کیسز طلب

ریلوے   ملتان   ڈویژن  کے  ملازمین  کی  پروموشن  کا  فیصلہ ،کیسز  طلب

زیر التواء یا پراسیس والے کیسز فوری مکمل کرنیکا حکم، ملازمین کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات ،تعریفی اسناد کیلئے نامزدگیوں کا عمل تیز کرنیکی ہدایت

ملتان(خصوصی رپورٹر)ریلوے ملتان ڈویژن کے ملازمین کو پرموشن دینے کافیصلہ کیسز فور ی جمع کرانے کی ہدایت تفصیل کے مطابق پاکستان ریلویز ملتان ڈویژن کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ افتخار حسین کے احکامات کی روشنی میں ڈویژنل پرسنل آفیسر نبیلہ اسلم نے ایک اہم سرکلر جاری کیا ہے جاری کردہ ہدایت نامے کے مطابق تمام پروموشن کیسز خواہ وہ زیرِ التواء ہوں یا پراسس میں ہوں وہ فوری طور پر مکمل کئے جائیں،انہوں نے ہدایت کی ہے کہ پنشن کیسز میں کسی قسم کی تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گے ۔ مزید برآں ڈویژنل پرسنل آفیسر نبیلہ اسلم نے ٹرین سیفٹی کے حوالے سے شاندار کارکردگی دکھانے والے ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات اور تعریفی اسناد کے لئے نامزدگیوں کا عمل تیز کرنے پر بھی زور دیا ہے ۔ترجمان پاکستان ریلویز ملتان ڈویژن کے مطابق، ان ہدایات کا مقصد عملے کی کارکردگی میں بہتری، بروقت ترقیوں اور ریٹائرڈ ملازمین کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ ادارے میں شفافیت اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو فروغ دیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں