مجرا پارٹی پر کا چھاپہ، دلہا سمیت متعدد افراد کیخلا ف مقدمہ

مجرا پارٹی پر کا چھاپہ، دلہا سمیت  متعدد افراد کیخلا ف مقدمہ

جہانیاں (نمائندہ دنیا)نجی میرج ہال میں مشہور ڈانسرز سے مجرا کرانے پر پولیس کا چھاپہ ،دلہا عبدالمنان اور مارکی کے مالک اویس سمیت ایک درجن سے زائد افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔

 تفصیل کے مطابق بہاولپور روڈ پر رائل نواب میرج ہال میں مشہور ڈانسرز سے ایمپلی فائر پر مجرا کرایا جا رہا تھا، بلند آواز ساؤنڈ سسٹم اور ہلڑ بازی سے اہل علاقہ پریشان ہوگئے ۔ سکیورٹی برانچ کی اطلاع پر تھانہ جہانیاں پولیس نے چھاپہ مارا تو دلہا عبدالمنان، والد اللہ دتہ اور دیگر افراد موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ایمپلی فائر قبضے میں لے کر دلہا، اس کے والد اور ہال کے مالک اویس بھٹی سمیت ایک درجن سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں