انسداد ڈینگی مہم ناکام،ہسپتالوں کے ایس او پیز علاج میں رکاوٹ

انسداد ڈینگی مہم ناکام،ہسپتالوں کے ایس او پیز علاج میں رکاوٹ

نشتر میں 12مصدقہ،29مشتبہ نئے مریض رپورٹ،ہسپتالوں میں مریضوں کو داخل کرانا جوئے شیر لانے کے مترادف،شہری رُل گئے ، نجی کلینکس کی لوٹ مار عروج پر

ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں ڈینگی میں مبتلا 12اور شبہ میں 29مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے ،اسی طرح ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال میں ڈینگی کے شبہ میں 07اور چلڈرن کمپلیکس میں ڈینگی کے شبہ میں 03مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے جبکہ ساؤتھ سٹی ہسپتال کی جانب سے ڈینگی مریضوں کے اعداد و شمار تک کا ڈیٹا اکٹھا نہیں کیا جا سکا ہے ،ادھر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع ملتان میں چار مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ادھر ضلع ملتان میں بروقت سپرے نہ ہونے کے باعث ڈینگی کے مریض نے پورے شہر کو لپیٹ میں لے رکھا ہے تفصیل کے مطابق ملتان شہر اور گردونواح میں بروقت انسداد ڈینگی اقدامات نہ اٹھانے جانے کے باعث مرض نے پورے شہر کو لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ ہر دوسرے گھر میں کوئی نہ کوئی بیمار ہے جس کے باعث شہری شدید پریشانی اور اذیت کا شکار ہو چکے ہیں ایک جانب ڈینگی ایس او پیز پر پورا نہ اترنے والے بیمار شہریوں کو سرکاری ہسپتالوں میں داخل نہیں کیا جا رہا جس کے باعث وہ نجی کلینکس اور ہسپتالوں سے مہنگا علاج کروانے پر مجبور ہو چکے ہیں دوسری جانب شہریوں کا کہنا تھا بروقت سپرے نہ ہونے سے مرض نے شہر کو لپیٹ میں لیا ادھر گزشتہ سال محکمہ صحت ملتان سے نکالے گئے سات سو زائد ڈینگی ڈیلی ویجز ورکرز اب تک بحالی کے منتظر ہیں جبکہ محکمہ صحت ملتان ان کے متبادل کے طور پر نان ٹیکنیکل سٹاف سے انسداد ڈینگی مہم چلا رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں