نان کسٹم پیڈ آئٹمز کا سمگلر ائیرپورٹ سے گرفتار

نان کسٹم پیڈ آئٹمز کا سمگلر  ائیرپورٹ سے گرفتار

ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم اہلکاروں نے نان کسٹم پیڈ آئٹمز کی سمگلنگ میں نامزد ملزم محمد مدثر کو گرفتار کر لیا۔۔۔۔

 ملزم کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا اور کسٹم کی جانب سے قانونی کارروائی کے بعد اسے حراست میں لیا گیا۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب نجی ایئرلائن کی پرواز جدہ سے ملتان پہنچی۔ دوران کلیئرنس کسٹم اہلکاروں نے مسافر کی تفصیلات چیک کیں اور محمد مدثر کی شناخت ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔کسٹم حکام نے بتایا کہ ملزم غیر قانونی اشیاء کی سمگلنگ میں ملوث تھا اور متعدد بار ایف آئی آر کے ذریعے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی تھی۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے کسٹم ہیڈکوارٹر منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں