پیرا فورس کے اہلکار کا بغیر ہیلمٹ گشت ، ویڈیو وائرل

 پیرا فورس کے اہلکار کا بغیر ہیلمٹ  گشت ، ویڈیو وائرل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) خانیوال میں پرانی سبزی منڈی کے علاقے میں پولیس اور پیرا فورس کے مشترکہ آپریشن کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں واضح دیکھا جا سکتا ہے۔۔۔

 کہ پیرا فورس کا اہلکار رانا عمیر بغیر ہیلمٹ شہر میں گشت کر رہا ہے ، جبکہ عام شہریوں کے خلاف اسی خلاف ورزی پر سخت کارروائی معمول بن چکی ہے ۔ یہ دوہرا معیار قانون کی روح کے خلاف ہے اور پولیس و متعلقہ اداروں کی ساکھ متاثر کر رہا ہے ۔ شہریوں، سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رانا عمیر کے خلاف فوری اور شفاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں