چھوٹے تاجروں سے مذاکرات ضروری، خواجہ سلیمان

چھوٹے تاجروں سے مذاکرات ضروری، خواجہ سلیمان

عام آدمی، دکاندار ، چھوٹے تاجر بدترین معاشی حالات کا سامنا کررہے

ملتان (لیڈی رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفر علی شاہ، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، نائب صدر چودھری عبدالمنان گوندل، پیپر مارکیٹ کے صدر چودھری عبدالحمید جٹ، ایم اے جناح روڈ کے صدر حافظ ملک شہزاد، کالے منڈی کے صدر محمد شہباز قریشی اور جنوبی پنجاب کے نائب صدر طلحہ نیاز نے کہا ہے کہ جب تک حکومت چھوٹے تاجروں کی تجاویز اور ان سے مذاکرات نہیں کرے گی، معیشت میں استحکام اور تجارت میں اضافہ ممکن نہیں۔

تاجر رہنماؤں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تجارت کو فروغ دینے کے لئے تجاویز طلب کرنا خوش آئند ہے ، تاہم ملکی معیشت کا مضبوط ترین سٹیک ہولڈر چھوٹا تاجر ہے ، جسے نظرانداز کرنا نقصان دہ ثابت ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض عناصر حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ آج تک معیشت حقیقی معنوں میں مستحکم نہیں ہوسکی اور عام شہری کی قوت خرید شدید کم ہوچکی ہے ۔رہنماؤں نے کہا کہ ملکی معیشت مسلسل کمزور ہو رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں