شہری سے بھتہ وصول کرنے والا گرفتار
وہاڑی (خبرنگار) وہاڑی پولیس نے ٹاوٹ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے شہری سے بھتہ وصول کرنے والے ملزم زاہد برکی کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے زین نامی شہری سے مقدمہ کے اندراج کے لیے پولیس کا نام استعمال کرتے ہوئے 20 ہزار روپے وصول کیے ۔ مصدقہ اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے فوری کارروائی کی، ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔اور قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔