سیشن جج کا وہاڑی جیل کا دورہ ،4 حوالاتی رہا کرنے کا حکم

 سیشن جج کا وہاڑی جیل کا دورہ ،4 حوالاتی رہا کرنے کا حکم

وہاڑی (خبرنگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار محمد اقبال ڈوگر نے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا، جہاں سپریڈنٹ محمد علی خاکوانی نے ان کا استقبال کیا اور جیل پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

 دورے کے دوران جج نے زنانہ وارڈ، بچہ وارڈ، کچن، ہسپتال اور دیگر بارکوں کا معائنہ کیا، قیدیوں سے بات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے جیل میں فراہم کیے جانے والے کھانے کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے عام مقدمات میں ملوث 44 حوالاتیوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات دیے ۔ جیل انتظامیہ کے اقدامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے جج نے قیدیوں کے حقوق اور سہولت کے تحفظ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں