ڈی پی او کی کھلی کچہری 52درخواستوں کی شنوائی
وہاڑی (خبرنگار ) ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایت پر عوامی شکایات کے فوری ازالے اور مسائل کے حل کے لیے روزانہ کھلی کچہری کا انعقاد جاری ہے ۔ کھلی کچہری میں کمپلینٹس سیل میں موجود شہریوں کی شکایات سنی گئیں اور موقع پر متعلقہ افسران کو فوری حل کے احکامات جاری کیے گئے ۔
دوران کچہری مقدمات کی تفتیش، ملزمان کی گرفتاری، زمین کی تقسیم، لڑائی جھگڑوں اور دیگر مسائل سے متعلق مجموعی طور پر 52 درخواستیں موصول ہوئیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ کھلی کچہری اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی پولیس تک براہ راست رسائی اور فوری انصاف فراہم کرنے کے لیے ہے ۔اسی دوران ایس ایچ او چوہدری وقاص گھمن، اے ایس آئی شہادت بھٹی اور تھانہ سٹی وہاڑی کی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر سی سی تھری سرٹیفکیٹس اور کیش انعامات دیے گئے ۔