گھر سے غائب ہونیوالا 10سالہ لڑکا پولیس نے ڈھونڈ نکالا

گھر سے غائب ہونیوالا 10سالہ لڑکا پولیس نے ڈھونڈ نکالا

جہانیاں (نمائندہ دنیا) گزشتہ روز مبینہ طور پر اغوا ہونے والے 10 سالہ محمد ولید کو پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر برآمد کر لیا۔

تفصیل کے مطابق گاؤں 118 دس آر کے رہائشی مراتب علی کا بیٹا محمد ولید مبینہ طور پر لاپتہ ہوا تھا، جس کے خلاف تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈی پی او خانیوال اسماعیل الرحمن کھاڑک کی ہدایت پر ڈی ایس پی جہانیاں ملک عبدالمجید، ایس ایچ او راؤ عبدالحمید، سابق ایس ایچ او رانا ذوالفقار علی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور CCTV کی مدد سے بچے کو رشتے داروں کے ہاں جگو والا، گیلے وال سے بحفاظت برآمد کیا۔ بچے نے پولیس کو بتایا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ والد کی ناراضگی کے سبب وہ رشتے داروں کے پاس چلا گیا تھا۔ پولیس کی کامیابی پر علاقے کے عوام نے بھی کارکردگی کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں