معذور افراد اور خواجہ سراؤں میں گرم کپڑے تقسیم

معذور افراد اور خواجہ سراؤں  میں گرم کپڑے تقسیم

ملتان(لیڈی رپورٹر) مین سٹریم ایسوسی ایشن کہ زیرِ اہتمام ہینڈز ویلفیئر فاؤنڈیشن ، انرویل ڈسٹرکٹ 340 کے تعاون سے معذور افراد اور خواجہ سرا میں گرم جیکٹس تقسیم کرنے کی تقریب مکس انسٹیٹیوٹ میں منعقد ہوئی۔

تقریب کی مہمان خصوصی میڈم ام فروا ہمدانی ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان اور سیٹھ عمر صدیق تھے ۔ تقریب میں 150 افراد باہم معزوری اور خواجہ سرا میں گرم جیکٹس تقسیم کیے گئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میڈم ام فروا ہمدانی نے کہا کہ مین سٹریم نے شدید افراد باہم معذوری کو زندگی کی طرف واپس لانے کے لیے بہترین خدمات سر انجام دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں