گل داؤدی کی تین روز نمائش کا افتتاح، فوڈ گالا کااہتمام
ملتان (وقائع نگار خصوصی)ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کے زیر اہتمام گلِ داؤدی کی تین روزہ سالانہ نمائش کا باقاعدہ آغاز ہو گیا،فوڈ گالا بھی اہتمام 25 ہزار گملے رکھے گئے ، گلِ داؤدی میری گولڈ ودیگر اقسام کے پھول شامل ہیں۔
نمائش کا افتتاح کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان نے کیا۔ ڈپٹی کمشنر ملتان نعمان صدیق اور منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کریم بخش بھی موجود تھے ۔کمشنر نے کہا کہ گلِ داؤدی کی یہ نمائش شہریوں کے لیے تفریح کا بہترین ذریعہ ثابت ہوگی، حکومت پنجاب شہروں کو خوبصورت بنانے کے ساتھ ساتھ صحت مند اور مثبت تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کریم بخش نے بتایا کہ نمائش میں پچیس ہزار سے زائد گملے رکھے گئے ہیں، جن میں گلِ داؤدی اور میری گولڈ سمیت مختلف اقسام کے پھول شامل ہیں، مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے پھولوں اور دیگر معلوماتی و تفریحی سٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔