ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن عہدیداران کو توہین عدالت کانوٹس
ملتان ( کورٹ رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے عدالت عالیہ کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر ندیم حسین ملک ،جنرل سیکرٹری محمد اکبر عارف ،فنانس سیکرٹری فرحت اورقاسم نعیم کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا ہے اور اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل کنور ساجد علی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان سے ایک ہفتے میں جواب کو یقینی بنائیں۔
پٹیشنر محمد اعظم کے وکیل میاں رضوان ستار شیخ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کا موکل زکریا کرکٹ ایسوسی ایشن جام پور کا صدر تھا ،اس کو بغیر کوئی نوٹس جاری کئے غیر قانونی طور پر ہٹایا گیا ، ہائی کورٹ ملتان 60روز میں دادرسی کا حکم دیا مگر ابھی تک اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔