جہانیاں :کھلے مین ہولز شہریوں کیلئے خطرہ

جہانیاں :کھلے مین ہولز  شہریوں کیلئے خطرہ

جہانیاں (نمائندہ دنیا) تحصیل جہانیاں میں میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر کی کارکردگی محض میٹنگز اور کاغذی کارروائیوں تک محدود رہی، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کھلے مین ہولز شہریوں کے لیے موت کے کنویں بن گئے ہیں۔

بستی مرضی پورہ، تین مرلہ سکیم اے و بی اور غریب آباد میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ، جہاں گنجان آبادی اور اندھیری گلیوں میں کھلے مین ہولز بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کیلئے شدید خطرہ ہیں۔شہریوں نے بارہا نشاندہی کی، لیکن متعلقہ محکمے نے نہ حفاظتی اقدامات کیے اور نہ مین ہولز ڈھانپے ۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ شہری جان ہتھیلی پر رکھ کر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں