وہاڑی پولیس کی کارروائی جرائم پیشہ گینگز کے 3 گرفتار

وہاڑی پولیس کی کارروائی   جرائم پیشہ گینگز کے 3 گرفتار

وہاڑی (خبرنگار) ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایت پر پولیس تھانہ گڑھا موڑ نے جرائم پیشہ گینگز کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پہلی کارروائی میں دولی گینگ کے ارکان دولیل خان اور فیصل حیات کو گرفتار کر کے دو مقدمات ٹریس کیے گئے ، جن سے ایک لاکھ روپے نقدی اور ایک پسٹل برآمد ہوا۔ دوسری کارروائی میں موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ مشتاق کو گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف دو مقدمات ٹریس کیے گئے ، جس سے 3 لاکھ 15 ہزار روپے مالیت کی دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔ 

۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں