بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیز

بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیز

میپکو، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے متعدد کنکشن منقطع کئے

ملتان (خصوصی رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)، رینجرز اور پولیس کی مشترکہ فورسز نے کینٹ سب ڈویژن کے علاقوں میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل امجد نواز بھٹی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں ایکسین کینٹ ڈویژن بابر علی گجر اور ایس ڈی او کینٹ سب ڈویژن ملتان ذیشان قریشی کی سربراہی میں میٹرانسپکٹر محمد اجمل سیال اور لائن سپرنٹنڈنٹ نوید خان نے بستی سندھیلہ، بستی امروٹ اور قاسم بیلہ میں کارروائی کی۔آپریشن کے دوران پانچ افراد کو ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈی سسٹم کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ بجلی چوری میں استعمال ہونے والے تار اور میٹرز قبضے میں لے لئے گئے اور متعلقہ مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں