لودھراں میں ڈی پی او کی کھلی کچہری ، شہریوں کے مسائل سنے
لودھراں(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) علی بن طارق نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول آدم واہن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل و شکایات پیش کیں۔ ڈی پی او نے 11 سے زائد شہریوں کی درخواستیں اور شکایات خود سنی اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری اور مؤثر حل کے احکامات جاری کیے۔