پیٹرولیم قیمت میں کمی کے ثمرات عوام کو نہیں ملے :ناصر شاہ
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) معروف سماجی شخصیت پیر سید ناصر شاہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اس کے ثمرات عوام تک منتقل نہیں ہو سکے۔
خانیوال انتظامیہ پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے دعوے زمینی حقائق کے برعکس ہیں۔