محمد پور میلسی :6کنال 2مرلہ اراضی بولی کے ذریعے الاٹ

محمد پور میلسی :6کنال 2مرلہ اراضی بولی کے ذریعے الاٹ

بولی دہندگان سے مکمل وصولی کے بعد جائیداد کا قبضہ و انتقال دیا جائیگا خالد جاوید

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی) ممبر کنسولیڈیشن پنجاب بورڈ آف ریونیو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائیویٹائزیشن نیلامی کمیٹی کا اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ، اسسٹنٹ کمشنر ز انعم اکرم، کیپٹن (ر) ارشد اقبال اور سعد بن خالد نے شرکت کی۔اجلاس میں سرکاری رقبہ کی نیلامی میں کامیاب دو بولی دہندگان کو موضع محمد پور میلسی میں واقع دو الاٹس کی 6 کنال 2 مرلہ اراضی دینے کی منظوری دی گئی۔ محمد سجاد نے الاٹ نمبر 1 کی 3 کنال 1 مرلہ کے لیے 16 لاکھ 50 ہزار روپے کی بولی دی، جبکہ عاشق محمد نے الاٹ نمبر 2 کی 3 کنال 1 مرلہ کے لیے 15 لاکھ 50 ہزار روپے کی بولی دی۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق نیلامی شفاف انداز میں مکمل کی گئی۔ کامیاب بولی دہندگان سے مکمل زر وصولی کے بعد مجاز اتھارٹی جائیداد کا قبضہ و انتقال کرے گی۔ اسٹام ڈیوٹی، رجسٹریشن فیس اور دیگر مقامی و خصوصی ٹیکس بھی کامیاب بولی دہندگان ادا کریں گے ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر رائے بشیر احمد کھرل اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں