45ویں مڈ کیریئر سینئر مینجمنٹ کورس کے افسروں کا دورہ نشتر یونیورسٹی

45ویں مڈ کیریئر سینئر مینجمنٹ کورس  کے افسروں کا دورہ نشتر یونیورسٹی

ملتان(لیڈی رپورٹر)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن کے وفد نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔۔۔

 جہاں 45 ویں مڈکیریئر سینئر مینجمنٹ کورس کے افسروں نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کے ہمراہ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور طبی سہولیات سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران وفد نے نشتر سکل لیب، مصطفی کمال پاشا لیکچر تھیٹر کمپلیکس اور شعبہ انتہائی نگہداشت (آئی سی یو) کا بھی دورہ کیا۔ جہاں انہیں جدید طبی سہولیات، تدریسی نظام اور عملی تربیت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ افسروں نے یونیورسٹی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کو سراہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں