ڈاکٹر ندیم الحسن گیلانی کی نئی کتاب ’’مولانا ظفر علی خان کا عہد صحافت‘‘ شائع ہوگئی
ملتان( لیڈی رپورٹر)معروف کالم نگار ،شاعر، صحافی، ادیب ،محقق اور کئی کتابوں کے مصنف ڈاکٹر سید ندیم الحسن گیلانی کی نئی کتاب ’’مولانا ظفر علی خان کا عہد صحافت‘‘ شائع ہوگئی ہے۔
یہ پی ایچ ڈی کا مقالہ ہے جس کی بنیاد پر 1994میں پنجاب یونیورسٹی نے مصنف لو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کی تھی ۔ مصنف سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہورمیں چیف پبلک ریلیشتر آ فیسر کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعس ڈاکٹر ندیم الحسن گیلانی مختلف اخبارات و جرائد کے ایڈیٹر رہے۔