حکومت کسانوں کو جدید مشینری کیلئے قرض دے رہی :محمد جاوید

 حکومت کسانوں کو جدید مشینری کیلئے قرض دے رہی :محمد جاوید

کسان صرف 20 فیصد شراکت کیساتھ مشینری حاصل کر سکیں گے : اسسٹنٹ ڈائریکٹر

وہاڑی (نمائندہ خصوصی ) گگو منڈی، تحصیل بوریوالہ میں پنجاب حکومت کے وزیرِ اعلیٰ ہائی ٹیک فارم مکینائزیشن پروگرام کے تحت تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی رشید احمد بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ وہاڑی، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ چوہدری محمد جاوید تھے ۔ پروگرام میں کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اسکیم کو سراہا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ حکومت کسانوں کو جدید زرعی مشینری کے لیے بغیر سود 30 ملین روپے تک قرض فراہم کر رہی ہے ، جس پر مکمل مارک اپ حکومت ادا کرے گی۔ کسان صرف 20 فیصد شراکت کے ساتھ مشینری حاصل کر سکیں گے اور قرض پانچ سال میں آسان اقساط میں واپس کیا جا سکتا ہے ۔ تقریب کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ اور مکینائزڈ فارمنگ کا فروغ ہے ۔ پروگرام میں دیگر متعلقہ افسران اور بینک نمائندگان بھی شریک تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں