ڈپٹی کمشنر کا وٹرنری ہسپتال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

 ڈپٹی کمشنر کا وٹرنری ہسپتال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

محکمہ لائیوسٹاک مویشی پال کسانوں کو رہنمائی فراہم کرے : ملیحہ رشید کی ہدایت

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ضلعی انتظامیہ خانیوال عوام کو معیاری وٹرنری سہولیات فراہم کرنے کے لیے متحرک ہے ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے سول وٹرنری ہسپتال خانیوال کا اچانک دورہ کیا اور جانوروں کے علاج و معالجہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں عملے کی حاضری، ادویات کے سٹاک اور دستیاب سہولیات کی جانچ کی اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات پر بریفنگ بھی لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کتوں کے کاٹے کے واقعات کی مؤثر روک تھام کے لیے محکمہ لائیوسٹاک کو مکمل طور پر شامل کیا جائے اور ویکسی نیشن سمیت دیگر حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتال لائے جانے والے پالتو جانوروں کے مالکان کو شہریوں کی حفاظت اور حکومتی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا جائے ۔ مزید کہا کہ محکمہ لائیوسٹاک مویشی پال کسانوں کو رہنمائی فراہم کرے تاکہ جانوروں کی صحت بہتر بنائی جا سکے۔ اور لائیوسٹاک سیکٹر کو مضبوط کیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں