ضلع میں بیوٹیفکیشن کا کام بھرپور طریقے سے جاری
سڑکوں اور پودوں پر روشنیاں نصب ، شہری سیلفیاں بنانے لگے
وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں بیوٹیفکیشن کا کام بھرپور طریقے سے جاری ہے ۔ وہاڑی شہر کی سڑکوں اور پودوں پر رنگ برنگی جگمگاتی روشنیاں نصب کی گئی ہیں، جو دلفریب اور خوش نما منظر پیش کر رہی ہیں۔ ٹمٹماتی روشنیاں شہریوں، خصوصاً بچوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں اور شہری خوبصورت لائٹنگ کے ساتھ سیلفیاں لینے لگے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بیوٹیفکیشن پروگرام کو سراہا اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ بیوٹیفکیشن کا مقصد شہر کی خوبصورتی میں اضافہ اور شہریوں کے لیے خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے ۔