صاحبزادہ ذیشان کلیم جماعت اہل سنت پاکستان صوبائی ناظمِ اطلاعات منتخب

صاحبزادہ ذیشان کلیم جماعت اہل سنت  پاکستان صوبائی ناظمِ اطلاعات منتخب

ملتان(کرائم رپورٹر)جماعت اہل سنت پاکستان صوبہ پنجاب کے امیر علامہ پیر سید خلیل الرحمان شاہ بخاری، ناظمِ اعلیٰ علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی اور۔۔۔۔

 صوبائی چیف آرگنائزر علامہ پیرزادہ معاذ المصطفیٰ قادری نے باہمی مشاورت سے صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی کو ان کی مثالی تنظیمی صلاحیتوں اور گراں قدر دینی خدمات کے اعتراف میں مسلسل دوسری مرتبہ صوبائی ناظمِ اطلاعات و نشریات (پنجاب) منتخب کر لیا ہے۔ صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی نے ملتان میں منعقدہ مجلسِ عاملہ پنجاب کے اہم اجلاس کے دوران اپنے عہدے کا حلف اٹھا کر ذمہ داریاں سنبھال لیں، ان سے حلف جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ پروفیسر سید مظہر سعید کاظمی نے لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں