تاجروں کے الیکشن عید کے بعد تک موخر کئے جائیں،خواجہ شفیق

تاجروں کے الیکشن عید کے بعد تک موخر کئے جائیں،خواجہ شفیق

تاجروں کے الیکشن عید کے بعد تک موخر کئے جائیں،خواجہ شفیق300مارکیٹوں کے صدور اور سیکرٹریز کو سرکلر تقسیم ہونا شروع ہو چکا

ملتان (لیڈی رپورٹر)بابائے تاجران اور چیئرمین پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ ملتان کے تاجروں کے انتخابات عید الفطر کے بعد تک مکمل کر لئے جائیں گے ۔ انتخابات کے لئے تین معزز ارکان پر مشتمل الیکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے ، جس میں ممتاز سینئر صحافی مظہر جاوید، صفدر سرسانہ ایڈووکیٹ اور شاکر حسین شاکر شامل ہیں۔خواجہ محمد شفیق نے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں اور ملتان کے تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کا موقع فراہم کریں۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کی تقریباً 300 مارکیٹوں کے صدور اور سیکرٹریز کو سرکلر تقسیم ہونا شروع ہو چکا ہے ۔الیکشن کمیٹی کو انتخابات کے قواعد و ضوابط واضح کرنے کا حتمی اختیار حاصل ہوگا۔ ہر مارکیٹ کا صدر اور جنرل سیکرٹری ووٹ دینے کا اہل ہوگا اور تمام ووٹر انتخابات میں حصہ لے سکیں گے ۔ عنقریب الیکشن کمیٹی کی جانب سے ووٹر لسٹ اور قواعد و ضوابط ووٹرز تک پہنچا دیئے جائیں گے ۔خواجہ محمد شفیق نے امید ظاہر کی کہ انتخابات کا عمل آزادانہ، منصفانہ اور شفاف ہوگا اور یہ ملتان کی تاجر برادری کو مربوط، مضبوط اور فعال بنانے میں مؤثر ثابت ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں