ذیشان ڈھڈی کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائیں گے ،اظہر مغل

ذیشان ڈھڈی کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائیں گے ،اظہر مغل

ذیشان ڈھڈی کے قاتلوں کو انجام تک پہنچائیں گے ،اظہر مغل ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ کا عدم اندراج ،تاخیری حربے قبول نہیں

ملتان (کورٹ رپورٹر)وہاڑی بار کے رکن ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ کے قتل کے سلسلے میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹو کمیٹی اور ڈسٹرکٹ بار وہاڑی کے مشترکہ ہنگامی اجلاس کی صدارت صدر محمد اظہر خان مغل نے کی۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال، ملک سجاد حیدر میتلا، حافظ شعیب قریشی، سمیرا انجم، بلال ابرار ں، جنید ممتاز، نادرہ نور، راؤ شیراز، مطلوب حسین جوئیہ، لیاقت سنپال اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صدر محمد اظہر خان مغل اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ وہ پہلے بھی ذیشان شبیر ڈھڈی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے تھے اور اب بھی ملزموں کو سزا دلانے تک کھڑے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ درج نہ ہونا اور تاخیری حربے کسی طور قبول نہیں کئے جائیں گے ۔ ذیشان شبیر ڈھڈی اور ان کی فیملی کو انصاف دلانے کے لئے ہر ممکن حد تک اقدامات کئے جائیں گے اور ان کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔اجلاس میں طے پایا کہ جنوبی پنجاب کی بارز کا نمائندہ اجلاس جلد منعقد کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں