کینو کو زیادہ نمی کی حالت میں نہ توڑا جائے ، محکمہ زراعت

کینو کو زیادہ نمی کی حالت میں نہ توڑا جائے ، محکمہ زراعت

کینو کو زیادہ نمی کی حالت میں نہ توڑا جائے ، محکمہ زراعتڈنڈی سے کھینچ کر توڑنے ،درانتی یا ٹہنی ہلا نے پھل زخمی ہونے کا خدشہ

ملتان (وقائع نگار خصوصی)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق پاکستان میں ترشاوہ پھلوں کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 95 فیصد حصہ صوبہ پنجاب میں پیدا ہوتا ہے ۔ یہ پیداوار سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور، رحیم یار خان، لیہ اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع پر مشتمل ہے ۔ ترشاوہ پھلوں میں سب سے زیادہ کاشت کینو کی کی جاتی ہے ، جو ملکی معیشت اور برآمدات میں اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ترجمان نے بتایا کہ کینو کے پودے کو پھول آنے سے لے کر مکمل اور پختہ پھل تیار ہونے تک تقریباً 300 دن درکار ہوتے ہیں۔ صوبہ پنجاب میں کینو کی برداشت جنوری کے آخر سے مارچ تک کی جاتی ہے ۔ باغبانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کینو کی برداشت اس وقت کی جائے جب اس کی جلد کا رنگ مکمل طور پر سبز سے پیلا ہو جائے اور اس میں مٹھاس کی مقدار 10 سے 12 فیصد تک پہنچ جائے ۔ترجمان کے مطابق پھل توڑتے وقت اسے ڈنڈی سے کھینچ کر توڑنے ، درانتی یا ٹہنی ہلا کر زمین پر گرانے سے پھل زخمی ہو جاتا ہے اور درخت کے پتوں کو بھی نقصان پہنچتا ہے ۔ اس طرح پھل میں بیماریوں کے حملے اور گلنے سڑنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں