ملتان:میپکو فیسلی ٹیشن سینٹر کا انٹرنیٹ بحال نہ ہوسکا
ملتان:میپکو فیسلی ٹیشن سینٹر کا انٹرنیٹ بحال نہ ہوسکا انٹرنیٹ کی بندش دوسرے روز بھی برقرار، صارفین اور عملے کو مشکلات
ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو ملتان سرکل کے فیسلی ٹیشن سینٹر میں انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی بحال نہیں ہو سکی، جس کے باعث شہریوں اور عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم وجوہات کی بنا پر سینٹر کا انٹرنیٹ کیبل منقطع ہو گیا تھا، جس کی اطلاع عملے نے فوری طور پر ہیڈ آفس کو دی تھی۔تاہم، 48گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی انٹرنیٹ بحال نہیں کیا جا سکا۔ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے بلوں کی درستگی، اقساط کی منظوری اور دیگر آن لائن سروسز مکمل طور پر معطل ہیں۔ سینٹر آنے والے صارفین نے کہا کہ انہیں بار بار چکر لگانے پڑ رہے ہیں۔