شہریوں سے فراڈ اور نوسربازی پر مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر) شہریوں سے دھوکہ دہی، فراڈ اور نوسربازی کے الزام میں پانچ نامزد اور نامعلوم ملزموں کے خلاف پولیس نے متعدد مقدمات درج کر لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چہلیک پولیس کو نسیم بی بی نے بتایا کہ ملزم اکرم، ملک شریف اور شفقت قریشی نے مکان دینے کے بہانے لاکھوں روپے ہتھیائے ، نہ مکان دیا اور نہ رقم واپس کی۔ اسی طرح سٹی جلالپور پولیس کو محمد اکرم نے بتایا کہ ملزمہ امیر مائی، اعظم، صدیق اور مقدس بی بی نے چھے لاکھ بیالیس ہزار روپے اور طلائی زیورات دھوکہ دہی سے لے کر ہتھیالئے ۔مزید برآں، بستی ملوک پولیس کو محسن کمال نے اطلاع دی کہ نامعلوم ملزم نے نوسربازی کرتے ہوئے اس کا اے ٹی ایم کارڈ لے کر ایک لاکھ روپے نکال لئے اور فرار ہو گیا۔