شہری کے گھر زبردستی گھس کر فائرنگ کرنیوالوں پر مقدمہ

شہری کے گھر زبردستی گھس  کر فائرنگ کرنیوالوں پر مقدمہ

ملتان (کرائم رپورٹر)شہری عبدالمالک کے گھر زبردستی گھس کر فائرنگ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں تین نامزد اور آٹھ نامعلوم افراد کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مخدوم رشید پولیس کے مطابق ملزم اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوئے ، مکینوں سے گالم گلوچ کی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے خوف و ہراس پھیلایا۔ بعد ازاں ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں