گھریلو حالات سے دلبرداشتہ شخص نے خودکشی کرلی
ملتان (کرائم رپورٹر)گھریلو حالات سے تنگ شخص نے خودکشی کر لی۔ بی زیڈ پولیس کو اطلاع ملی کہ واجد نے بتایا کہ غضنفر عباس نے گھریلو پریشانی کے باعث دل برداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کرنے کے لئے سپرے پی لیا۔
غضنفر عباس کو حالت غیر ہونے پر نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ وہاں دم توڑ گیا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ۔