سکول میل پروگرام،بچوں میں دودھ اوربسکٹ تقسیم

سکول میل پروگرام،بچوں میں دودھ اوربسکٹ تقسیم

سکول میل پروگرام،بچوں میں دودھ اوربسکٹ تقسیمپروگرام کا مقصد ان بچوں کے صحت کے مسائل پر قابو پانا ،ڈی سی وہاڑی

 وہاڑی(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب سکول مِیل پروگرام گورنمنٹ پرائمری سکول 9جوئیہ میں تقریب ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے بچوں میں دودھ بسکٹ تقسیم کئے ۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سکول مِیل پروگرام گورنمنٹ پرائمری سکول 9جوئیہ میں تقریب ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے بچوں میں دودھ بسکٹ تقسیم کئے ۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز ، نمائندہ ایم پی اے میاں ثاقب خورشید میاں نیرب خورشید ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ایلمنٹری عندلیب ناصر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر شازیہ انور ، ضلعی صدر مسلم لیگ ن وومن ونگ نوشین ملک ، ڈی ای او ایلیمنٹری مہر محمد جاوید سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا سکول میل پروگرام بچوں کی صحت اور تعلیم کے فروغ کے لیے ایک انقلابی اقدام ہے اس پروگرام کا مقصد ان بچوں کو جو صحت کے مسائل ہیں ان پر قابو پانا ہے تاکہ مستقبل میں یہ صحت مند بچے ملک و قوم کی بھاگ دوڑ سنھبال سکیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں