کرپشن اوراختیارات کاناجائز استعمال،سابق ایس ایچ او کی تنزلی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال اسماعیل کھاڑک نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سخت ایکشن لیتے ہوئے سابق ایس ایچ او تھانہ کہنہ سب انسپکٹر عمران شاہد کی تنزلی کر کے اسے اے ایس آئی بنا دیا۔
ڈی پی او کاکہنا ہے ضلعی پولیس میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ،کرپشن مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا ہے ،بدعنوان اہلکاروں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہے زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ کرپشن مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا اور کسی بھی بدعنوان اہلکار کو رعایت نہیں دی جائے گی، پولیس فورس میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانا پہلی ترجیح ہے تاکہ عوام کو بروقت اور منصفانہ انصاف فراہم کیا جا سکے ۔