فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،جعلی چائے پیکنگ یونٹ پکڑا گیا

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،جعلی چائے پیکنگ یونٹ پکڑا گیا

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،جعلی چائے پیکنگ یونٹ پکڑا گیا میاں چنوں میں غیر قانونی یونٹ پر چھاپہ، ڈیڑھ من جعلی پتی برآمد

ملتان (لیڈی رپورٹر)معروف کمپنیوں کے نام سے جعلی چائے کی پتی تیار کرنے والا گروہ پکڑا گیا ہے ۔ میاں چنوں کے چک نمبر 11/8ARمیں غیر قانونی چائے پیکنگ یونٹ پر چھاپہ مارا گیا، جس دوران ڈیڑھ من جعلی پتی برآمد کی گئی۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی اور پروڈکشن یونٹ بند کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزمان معروف برانڈز کی جعلی پیکنگ کر کے مارکیٹ میں فروخت کر رہے تھے اور بغیر فوڈ لائسنس غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے ۔ چائے کے سیمپل لے کر مزید جانچ کے لیے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تابڑ توڑ اور بلا تعطل کارروائیاں جاری ہیں تاکہ عوام کو محفوظ اور معیار کے مطابق خوراک فراہم کی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں