کینٹ سے نوجوان کا اغواپولیس تحقیقات میں مصروف
ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ کینٹ کے علاقے سے ایک نوجوان کو اغوا کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق خضر نامی شخص نے اطلاع دی کہ اس کا بیٹا 22 سالہ فضل اپنی موبائل فون کی دکان پر گیا تھا، لیکن وہاں سے واپس نہیں آیا اور اس کا موبائل فون بھی بند جا رہا ہے ۔خضر کے مطابق قوی امکان ہے کہ اس کے بیٹے کو اغوا کیا گیا ہے ۔ پولیس نے متاثرہ کے بیان پر مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔