ڈی پی او کی کھلی کچہری، خاتون کو دھمکی آمیز کالز پر کارروائی کا حکم

ڈی پی او کی کھلی کچہری، خاتون کو  دھمکی آمیز کالز پر کارروائی کا حکم

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) ڈی پی او تصور اقبال کی زیر صدارت کھلی کچہری میں شہریوں نے۔۔۔

 اپنے مسائل پیش کیے ۔ ایک خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ نامعلوم افراد کی جانب سے موبائل فون پر دھمکی آمیز کالز کر کے اسے ہراساں کیا جا رہا ہے ۔ خاتون کی شکایت پر ڈی پی او نے فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کو معاملے کی مکمل ویریفکیشن کرنے کی ہدایت دی۔ ڈی پی او تصور اقبال نے واضح کہا کہ الزامات درست ثابت ہونے پر ملزمان کے خلاف بلا تاخیر مقدمہ درج کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں