ہائی کورٹ :جی ایم سوئی گیس کے وارنٹ گرفتاری کاحکم معطل

ہائی کورٹ :جی ایم سوئی گیس کے وارنٹ گرفتاری کاحکم معطل

یوٹیلٹی کورٹ موقف سن کر قانون کیمطابق فیصلہ کرے ، جی ایم کو پیشی کی ہدایت

ملتان ( کورٹ رپورٹر)سپیشل جج گیس یوٹیلٹی کورٹ نے جی ایم سوئی نادرن گیس ملتان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے پولیس کو اسے گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا اورجی ایم سوئی گیس نے ایڈوکیٹ راؤ محمد اقبال ایڈوکیٹ کے توسط سے اس حکم کو عدالت عالیہ میں چیلنج کر دیا ۔ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے وارنٹ گرفتاری کے اس حکم کو معطل کرتے ہوئے جنرل منیجر سوئی گیس کو ہدایت کی کہ وہ جج گیس یوٹیلٹی کورٹ کے روبرو پیش ہو کر اپنے تاثرات پیش کریں اور یوٹیلٹی کورٹ کی جج کو حکم دیا کہ وہ انہیں سن کر فیصلہ کریں۔قبل ازیں پٹیشنر کے وکیل را ؤمحمد اقبال نے موقف اختیار کیا کہ جج گیس یوٹیلٹی کورٹ اپنی ڈگری پر عمل درآمد کرانے کے بجائے غیر قانونی طور پر سوئی نادرن گیس کو ٹیرف میں تبدیلی کے لیے پابند کر رہی ہیں جبکہ محکمے کو ٹیرف کا پابند نہیں کیا جا سکتا ۔یوٹیلٹی کورٹ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے اور ڈگری کی حدود کو پھلانگتے ہوئے غیر قانونی آرڈر جاری کیا ہے- ،اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا حکم معطل کیا جائے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں