سیاسی رہنمائوں کا باہمی روابط مضبوط کرنے کا عزم

سیاسی رہنمائوں کا باہمی روابط مضبوط کرنے کا عزم

تہمینہ دولتانہ ،نعیم بھابھہ کی افطار ڈنر میں شرکت ، عوامی مسائل پر گفتگو

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) کرمپور کے سیاسی و سماجی رہنما اور معروف زمیندار مہراختر عباس نول کی جانب سے ممبر قومی اسمبلی مسلم لیگ نون تہمینہ دولتانہ اور ایم پی اے نعیم اختر بھابھہ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں علاقہ کے سیاسی و سماجی رہنماؤں، پارٹی کارکنان اور معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مختلف کھانوں سے مہمانوں کو تواضع کی گئی۔ افطار ڈنر کے دوران رہنماؤں نے باہمی روابط مضبوط کرنے کا عزم کیا اور عوامی مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں