رمضان برکتوں کا مہینہ، نیکی کے کام بڑھ چڑھ کر کئے جائیں، میاں نعیم
ملتان (خصوصی رپورٹر)سینئر سماجی رہنما میاں نعیم ارشد، شیخ طاہر امین اور میاں فرحان مجید آرائیں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے ، اس مقدس ماہ میں نیکی اور بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ مستحق افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملتان کے۔۔
زیرِ نگرانی ویلفیئر ایسوسی ایشن ممتاز آباد کی جانب سے مستحق مرد، خواتین اور بچوں میں 70 راشن بیگ، 50 عید گفٹس اور نقد عیدی تقسیم کرتے ہوئے کیا۔میاں نعیم ارشد نے کہا کہ معاشرے کے نادار افراد کی کفالت ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اور خدمتِ خلق رضائے الٰہی کا بنیادی ذریعہ ہے ، اس لئے اپنی خوشیوں میں مستحق افراد کو ضرور شامل کرنا چاہیے ۔