وہاڑی پولیس نے دوستی کا جھانسہ دینے والا گروہ گرفتار کرلیا

وہاڑی پولیس نے دوستی کا جھانسہ دینے والا گروہ گرفتار کرلیا

وہاڑی، بورے والا (نمائندہ خصوصی ،نمائندہ دنیا ، سٹی رپورٹر) پولیس تھانہ سٹی بوریوالا نے کارروائی کے ۔۔۔

دوران دوستی کا جھانسہ دے کر شہری کو لوٹنے والے چار رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گنے لوڈنگ کرنے والے مزدور کو دو خواتین نے دوستی کا جھانسہ دے کر اس کا موبائل نمبر حاصل کیا اور بعد ازاں اسے ملنے کے بہانے معصوم شاہ روڈ پر بلا لیا۔ وہاں پہلے سے موجود ان کے ساتھی ملزمان نے شہری احمد یار کو گھیر کر اس کی جیب سے نقدی رقم، موبائل فون اور اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر پولیس تھانہ سٹی بوریوالا نے مقدمہ درج کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں