رکشے میں خاتون سے نوسربازی زیورات اور نقدی لوٹ لی
ملتان (کرائم رپورٹر)سیتل ماڑی کے علاقے میں نامعلوم عورتوں نے نوسربازی کے ذریعے خاتون کو زیورات اور نقدی سے محروم کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔۔۔
پولیس کو مقبول الٰہی نے درخواست دی کہ وہ رکشہ میں سوار ہوئیں تو اس میں پہلے سے موجود نامعلوم عورتیں بھی بیٹھی تھیں۔ دوران سفر ان عورتوں نے انہیں ماسک پہننے کیلئے دیا۔ جیسے ہی انہوں نے ماسک پہنا تو وہ نیم بے ہوش ہو گئیں۔مدعیہ کے مطابق نامعلوم عورتوں نے اس دوران نوسربازی کرتے ہوئے ان کی چھ ماشے طلائی بالیاں اور 20ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہو گئیں۔