اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی پی او خانیوال کا سخت ایکشن، تین اہلکار معطل
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہریوں کے ساتھ نامناسب رویے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے تین ٹریفک اہلکاروں کو معطل کر دیا۔
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہریوں کے ساتھ نامناسب رویے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے تین ٹریفک اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ترجمان پولیس کے مطابق معطل ہونے والوں میں ٹریفک ہیڈ کانسٹیبل محمد اکرام، اسسٹنٹ ٹریفک ساجد اور اسسٹنٹ ٹریفک محمد یوسف شامل ہیں۔ ڈی پی او نے ان اہلکاروں کے خلاف باقاعدہ انکوائری کے احکامات بھی جاری کر دیئے ہیں تاکہ شفاف تحقیقات کے ذریعے حقائق سامنے لائے جا سکیں۔انہوں نے واضح کیا کہ مس بیہیویر، اختیارات سے تجاوز اور شہریوں کے ساتھ بدتمیزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں مکمل پروفیشنلزم اپنائیں۔ اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ قانون سے ہٹ کر کام کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔