کبیروالا میں واٹر فلٹریشن پلانٹس بند، عوام مضر پانی پینے پر مجبور

کبیروالا میں واٹر فلٹریشن پلانٹس  بند، عوام مضر پانی پینے پر مجبور

جودھ پور (نمائندہ دنیا) کبیروالا شہر اور نواحی علاقوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے نصب کیے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بڑی تعداد بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،

جس کے باعث عوام کڑوا اور مضر صحت زیر زمین پانی استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ کبیروالا اور گرد و نواح میں تقریباً 48 سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے گئے تھے ، جو ابتدا میں محکمہ پبلک ہیلتھ کی نگرانی میں بہتر انداز میں کام کرتے رہے ، تاہم بعد ازاں متعلقہ ادارے کی غفلت کے باعث متعدد پلانٹس بند ہو گئے ۔ ان پلانٹس پر صفائی کا نظام بھی نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ فلٹرز بھی بروقت تبدیل نہیں کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں