منعقدہ جشنِ بہاراں فلاور شو اختتام پذیر، انعامات تقسیم

منعقدہ جشنِ بہاراں فلاور شو اختتام پذیر، انعامات تقسیم

عوامی مقامات کی خوبصورتی، صفائی ستھرائی کو مزید بہتر بنایا جائے :عثمان طاہر

 مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے فیاض پارک میں منعقدہ جشنِ بہاراں فلاور شو کی اختتامی تقریب میں شرکت کی جہاں مختلف محکموں کی جانب سے لگائے گئے خوبصورت اور دیدہ زیب سٹالز کا معائنہ کیا گیا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے محکموں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت مند اور مثبت تفریحی سرگرمیاں فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ فلاور شو جیسے ایونٹس شہریوں کو نہ صرف تفریح فراہم کرتے ہیں بلکہ ماحول دوست سرگرمیوں کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فیاض پارک سمیت تمام عوامی مقامات کی خوبصورتی، صفائی ستھرائی اور سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہترین ماحول میسر آسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں